افغانستان میں عید الفظر آج منائی جا رہی ہے

امارات اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا

قندھار میں امیر طالبان نے عید گاہ میں نماز ادا کی، فوٹو: فائل

LOS ANGELES,:
افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد آج ملک بھر عید الفظر منائی گئی اور امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے بھی قندھار کی ایک عید گاہ میں نماز ادا کی۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ برس اگست کے وسط میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت میں پہلی عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر کی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی جب کہ کئی مقامات پر سخت سیکیورٹی دیکھنے کو ملی۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب افغانستان کے مختلف علاقوں سے ماہِ شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد حکومت نے آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے سرکاری اعلامیہ جاری کردیا۔
Load Next Story