افغانستان میں عید الفظر آج منائی جا رہی ہے
افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد آج ملک بھر عید الفظر منائی گئی اور امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے بھی قندھار کی ایک عید گاہ میں نماز ادا کی۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ برس اگست کے وسط میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت میں پہلی عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر کی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی جب کہ کئی مقامات پر سخت سیکیورٹی دیکھنے کو ملی۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب افغانستان کے مختلف علاقوں سے ماہِ شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد حکومت نے آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے سرکاری اعلامیہ جاری کردیا۔
عاجل:
رئیس ستره محکمه امارت اسلامی افغانستان و مسئول کمیته رویت هلال، محترم شیخ الحدیث مولوي عبدالحکیم حقانی صاحب اعلام نمود که فردا یکشنبه درتمام کشور روز اول عید سعید فطر می باشد.
امارات اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولوی عبدالحکیم حقانی نے بروز اتوار ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔انہوں نے عید الفطر کی آمد پر امت مسلمہ اور افغان قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت کسی بھی خلیجی ملک میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا، جہاں کل 30واں روزہ رکھا جائے گا اور عید الفطر بروز پیر کو ہوگی۔