حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ میعاد ختم ہو رہی ہے، حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رضا باقر کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔
وزیر خزانہ نے رضا باقر کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ وہ ایک غیر معمولی قابلیت کے حامل انسان ہیں اور ہم نے اپنے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
Tomorrow Governor SBP Dr Reza Baquir's 3-year expires. I have spoken to him and told him of the government's decision. I want to thank Reza for his service to Pakistan. He is an exceptionally qualified man & we worked well during our brief time together. I wish him the very best.
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا رضا باقر کو ہٹا دیا گیا کیوں کہ ایسے پیشہ ور انسان کی موجودہ حکومت میں جگہ نہیں بنتی، عمران خان جب دوبارہ طاقت میں آئیں گے تو رضا باقر جیسے لوگ ملک کا اثاثہ ہوں گے۔