حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

رضا باقر کی ملک کیلئے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور انہیں حکومتی فیصلے سے بھی آگاہ کردیا ہے، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیرخزانہ نے رضا باقر کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD:
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ میعاد ختم ہو رہی ہے، حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رضا باقر کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔

وزیر خزانہ نے رضا باقر کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ وہ ایک غیر معمولی قابلیت کے حامل انسان ہیں اور ہم نے اپنے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }