فرحت اللہ بابر کی سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز پر بلاول اور مریم کی حمایت

پی پی کے سابق سینیٹر کی حکومت، پی ڈی ایم اور اراکین سے آئین کے آرٹیکل 191 کے مطالعے کی تجویز

فوٹو فائل

HYDERABAD:
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے حکومت کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز پیش کی، جس کی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی حمایت کردی ہے۔

فرحت اللہ بابر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ تجویز پیش کی، جس میں انہوں نے حکومتی اتحاد اور پی ٹی ایم کو آئین کے آرٹیکل 191 کا مطالعہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اراکین پارلیمنٹ اس آرٹیکل 191 کا مطالعہ کریں تاکہ معلوم ہوسکے کہ سپریم کورٹ عدالتی کارروائی کا صرف طریقہ کار طے کرتی ہے۔

آئین کا آرٹیکل 191 کیا ہے؟

آئین کا آرٹیکل 191 میں واضح ہے کہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری صرف قانون پر عمل درآمد اور اس کا طریقہ کار واضح کرنا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر اراکین پارلیمنٹ اور پی ڈی ایم طاقت کا توازن بحال رکھنا چاہتی ہے تو آرٹیکل 191 پر عمل درآمد کریں ورنہ پھر باتیں بنانا بند کردیں۔
Load Next Story