’لیو‘ نے اوپننگ ڈے بزنس پر شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 129 کروڑ کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی

فوٹو : انسٹاگرام

انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے تھالاپتی کی نئی فلم 'لیو' نے اوپننگ ڈے میں 148 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے متعدد ریکارڈ توڑ دیئے۔

'لیو' نے 2023 کا سب سے بڑا اوپننگ ڈے بزنس کرکے رجنی کانت کی 'جیلر'، پرابھاس کی 'آدی پرش' اور شاہ رخ خان کی 'جوان' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

پرابھاس کی 'آدی پرش' نے بھی پہلے دن اس نمبروں کے قریب ہی بزنس کیا تھا لیکن اپنے پہلے ویک اینڈ کے بعد اس کا بزنس بہت کم ہوگیا۔
Load Next Story