’لیو‘ نے اوپننگ ڈے بزنس پر شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
'لیو' نے 2023 کا سب سے بڑا اوپننگ ڈے بزنس کرکے رجنی کانت کی 'جیلر'، پرابھاس کی 'آدی پرش' اور شاہ رخ خان کی 'جوان' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
پرابھاس کی 'آدی پرش' نے بھی پہلے دن اس نمبروں کے قریب ہی بزنس کیا تھا لیکن اپنے پہلے ویک اینڈ کے بعد اس کا بزنس بہت کم ہوگیا۔
Hello records..
He broke you down
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' 129 کروڑ کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ 1140 کروڑ کے مجموعی بزنس کے ساتھ وہ سال کی سب سے بڑی فلم کا اعزاز اپنے پاس رکھتی ہے۔
تھرل اور ایکشن سے بھرپور 'لیو' 19 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے اور اس میں سنجے دت بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
سپراسٹار تھالاپتی وجے نہ صرف بھارتی ریاستوں تامل ناڈو، کیرالا اور کرناٹکا میں بڑی فین فالوونگ رکھتے ہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی ان کے مداحوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے۔