بلاول بھٹو کی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جون 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک)

(فوٹو: ویب ڈیسک)

  کراچی: پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر اور ںجی ٹی وی کے صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لنڈی کوتل میں مسلح افراد نے گاڑی سے اتار کر صحافی جبران خلیل کو قتل کر دیا

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خلیل جبران کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کیا جائے اور خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

پی پی پی کے چیئرمین نے شہید صحافی خلیل جبران کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔