یورو کپ 2024، جارجیا نے پرتگال کو ہرا کر سب کو حیران کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
(فوٹو: سی این این)

(فوٹو: سی این این)

گیلسنکرچن: یورو کپ 2024 میں دوسرے درجے کی ٹیم جارجیا نے پرتگال کو 0-2 سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ جارجیا نے بھی فائنل 16 میں جگہ بنا لی ہے، سابق سوویت جمہوریہ جارجیا نے پہلی بار کسی بڑے عالمی ایونٹ میں شرکت کی اور فیوریٹ پرتگال کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔

جارجیا کی جانب سے خوچا کوراتسخیلیا نے میچ کے دوسرے منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی، میچ کے 57 ویں منٹ میں جارجز میکوٹاڈزے نے پینلٹی پر گول اسکور کر کے ٹیم کی برتری کو مضبوط کیا۔

جارجیا کے مدمقابل پرتگال کی دوسرے درجے کی ٹیم تھی کیونکہ پرتگال پہلے ہی گروپ فاتح کی حیثیت سے اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکا ہے۔

کوچ رابرٹو مارٹینز نے اس میچ میں تمام 8 اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا اور ان کی جگہ بینچ پر بیٹھے دیگر کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔