- بھارت؛ مودی سرکار میں مسلمانوں کے لیے عرصۂ حیات تنگ
- پشاور: سینئر وکیل کو قتل کرنے کے جرم میں بھتیجے کو سزائے موت
- بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ہراسانی کے واقعات افسوسناک ہیں؛ امریکا
- فرانس الیکشن؛ اپوزیشن کا ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ کا دعویٰ
- حکومت کا بجلی چوری روکنے اوروصولیوں کیلیے عملے کو انعامات دینے کا فیصلہ
- برطانوی انتخابات؛ 14 سال سے حکمراں جماعت کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- تربت میں گھر پر حملہ اور دھماکے میں خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
- جہانگیر ترین کا عوامی بجٹ پیش کرنے پر شہباز شریف کو خراج تحسین
- بارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال
- دکی کے لاک اپ سے تین قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج، 3 اہلکار گرفتار
- گورنر سندھ کی ہدایت پر مستحقین میں امدادی چیکس، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکلیں تقسیم
- حزب اللہ کے اسرائیلی فوج پر ڈرون حملے میں 18 اہلکار زخمی؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- وزیراعلیٰ سندھ کی بجلی کمپنیوں کو یکم تا 12 محرم لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
- دیوقامت مگر مچھ کا سڑک پر مٹر گشت، ٹریفک روک دی
- پریشان حال شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی روک لی
- ہم نے غزہ میں حماس کا گلا گھونٹ دیا؛ اسرائیلی وزیر دفاع
- کراچی میں کئی روز سے بند سمندری ہوائیں بحال، حبس میں کمی
- کے پی پر ضم اضلاع کے ملازمین کا 40 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑرہا ہے، مشیر خزانہ کے پی
- اراکین اسمبلی کو 500 ارب کا ترقیاتی فنڈ دینے کا دعویٰ غلط ہے، وزیراطلاعات
- بجٹ میں ٹیکسز اور بجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف تاجروں کا احتجاج، بل جلا دیے
سرحد پار حملے کی صورت میں نتائج کا ذمہ دار پاکستان ہو گا، افغانستان
![خواجہ آصف نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بیان دیا تھا:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/06/2659226-pakafghanborderexpressxx-1719657224-814-640x480.jpg)
خواجہ آصف نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بیان دیا تھا:فوٹو:فائل
کابل: افغانستان نے کہا ہے کہ سرحد پار حملے کی صورت میں نتائج کی ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوگی۔
وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغان وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ کوئی بھی کسی بھی جواز کے تحت ہماری سرحد کی خلاف ورزی کرے گا تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود بھی ہوگا۔
افغان وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی کو بھی حساس معاملات پر حساس بیانات جاری کرنے کی اجازت نہ دے۔ اپنی سرزمین کو کسی اور ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہ دینا افغانستان کا اصولی موقف ہے۔
مزید پڑھیں: آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے، خواجہ آصف
پاکستان کے وزیردفاع نے ایک انٹرویو میں افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔