- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- پیٹرولیم ڈیلرز کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب، ہڑتال پر اگلا لائحہ عمل طے ہوگا
- سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں ماہر اور باصلاحیت غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان
- اسلام آباد کلب میں دوسری بیوی کو داخلے کی اجازت نہیں، سلیم مانڈوی والا
- کراچی: مسجد کی چھت پر قائم گٹکے کا کارخانہ پکڑا گیا
- مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ بھارتی وزیراعظم کا روہت شرما سے سوال
- پی ٹی آئی مرکزی میڈیا سیل کے رکن بھائی سمیت لاپتا
- لیسکو میں خراب کارکردگی پر 8اہلکار نوکری سے برخاست، ایک جبری ریٹائرڈ
- توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی نے استعفا دیدیا، ہنگامی اجلاس طلب
- میڈیٹرینین خوراک لمبی عمر کا باعث بن سکتی ہے
- ہائی بلڈ پریشر ادویات سے خواتین میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
- حزب اللہ اور حماس کیساتھ جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک؛ متعدد زخمی
- پاکستان ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- نجکاری سے متعلق تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسحاق ڈار
- مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 4 فلسطینی جانباز شہید
- وکٹری پریڈ؛ کرکٹرز کی جھلک دیکھنے کیلئے مداح درخت پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل
- بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو ہم بھی کریں گے، علی محمد خان
- جنسی ہراسانی ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل
- 190 ملین پاونڈ ریفرنس؛ اعظم خان، پرویز خٹک سمیت 4 گواہان عدالت طلب
سوناکشی کی شادی کے بعد شتروگھن سنہا اسپتال میں داخل
ممبئی: بھارت کے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کے بعد بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگھن سنہا ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل ہیں، اس حوالے سے اداکار کے بیٹے لو سنہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے والد وائرل بخار کا شکار ہوگئے ہیں۔
لو سنہا نے کہا کہ ہم نے والد کو اسپتال میں داخل کروانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ صحتیاب ہو سکیں اور ہم ان کے سالانہ ٹیسٹ بھی کروا سکیں۔
شتروگھن سنہا کے بیٹے نے اپنے بیان میں ان خبروں کی تردید بھی کی جن میں کہا جارہا تھا کہ شتروگھن سنہا کی سرجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہیں۔
مزید پڑھیں: نئی نویلی دلہن سوناکشی سنہا کے حمل کی خبریں سرگرم
لو سنہا نے مزید کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر اسپتال جارہا ہوں، میرے والد کی کوئی سرجری نہیں ہوئی، اُنہیں صرف وائرل بخار ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 28 جون کو سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
مذکورہ ویڈیو کے بعد، بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس تھی، وہ دراصل اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے اسپتال گئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔