ججز تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک  منگل 2 جولائی 2024
اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور ہوگا۔

 اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس آج ہوگا۔

چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز تعیناتی کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوگا۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے ناموں پر غور ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام زیر غور آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔