ناقص کارکردگی کے باوجود کھلاڑیوں کو لیگز کیلئے این او سی مل گیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں پر ایک بار پھر مہربان ہو گیا، 12کرکٹرز کو انٹرنیشنل لیگز میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیے۔

پیسر محمد عامر، شاداب خان سمیت متعدد پلیئرز سی پی ایل، لنکا پریمیئر لیگز سمیت دیگر عالمی ایونٹس کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فخر زمان 29 اگست سے 6 اکتوبر تک شیڈول کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شامل ہوں گے۔

فاسٹ بولر محمد عامر 4 سے 20 جولائی تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔اسپنر ابرار احمد 4 سے 28 جولائی تک جاری رہنے والی میجر لیگ کرکٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک کیلئے محدود بالنگ! لیگز کیلئے این او سی، سلمان بٹ بھڑک اٹھے

پیسر حارث روف بھی اسی ایونٹ کے دوران بولنگ کرتے دکھائی دیں گے، زمان خان ان کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والے ہیں، محمد حارث، محمد حسنین، سلمان علی آغا، اور شاداب خان 21 جولائی تک لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔

شرجیل خان اور صہیب مقصود ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے لیے تیار ہیں، ایونٹ 3 جولائی سے 13 جولائی تک شیڈول ہیں۔ اسامہ میر 23 جولائی سے 20 اگست تک شیڈول دی ہنڈرڈ میں شریک ہوں گے،وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور اوپنر صائم ایوب کو سی پی ایل کیلیے این او سی نہیں مل سکے،وہ گیانا واریئرز کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں: “بابراعظم کسی بھی بڑی بین الاقوامی ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے”

دریں اثنا اعظم خان  پی سی بی کی 2  لیگز پالیسی کے سبب لنکا پریمیئر لیگ  سے دستبردار ہوگئے.

بورڈ  کی جانب سے ایک کھلاڑی کو سال میں صرف 2 لیگز کیلیے این اور سی جاری کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا، جس پر اعظم خان نے ایل پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، ان کی خدمات کینڈی نے  حاصل کی تھیں، اب اعظم خان انٹرنیشنل  لیگ اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا مذاق اڑانے کی ہربھجن کی ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈین لیگ 28 اگست سے شروع ہوگی، اسی ماہ پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں شرکت کرنی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔