پنالٹی ضائع کرنے والے رونالڈو والدہ کو دیکھ کر روپڑے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  لندن: یورو فٹبال چیمپئن شپ میں سلووینیا کیخلاف پنالٹی ضائع ہونے پر پرتگیز اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو رو پڑے۔

69 سالہ والدہ ڈولوریس ایوریو آبدیدہ ہوگئی تھیں، انھیں دیکھ کر رونالڈو بھی شدت جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے۔

راؤنڈ 16 کا یہ مقابلہ مقررہ اور اضافی وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا ، پرتگال نے پنالٹیز پر0-3 سے کامیابی حاصل کرلی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔