عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست، حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
عدالت نے سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

عدالت نے سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹیوں سےملاقات کی درخواست پر حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حکومت ، وزارت داخلہ اور جیل انتظامیہ سےجواب طلب کرلیا۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔ یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ملاقات مکمل فیملی نوعیت کی ہوگی۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کا انتظام کروایا جائے۔

عدالت نے درخواست پر حکومت ،وزارت داخلہ اور جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔