ناقص پرفارمنس؛ ہیڈکوچ نے بھی رپورٹ جمع کروادی! کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
سینئیر مینیجر وہاب ریاض بھی گزشتہ دنوں رپورٹ جمع کرواچکے ہیں (فوٹو: کرک انفو)

سینئیر مینیجر وہاب ریاض بھی گزشتہ دنوں رپورٹ جمع کرواچکے ہیں (فوٹو: کرک انفو)

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے ناقص پرفارمنس پر ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے بھی اپنی رپورٹ جمع کروادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن نے ‘کانفیڈنشل’ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوائی جبکہ سینئیر مینیجر وہاب ریاض بھی گزشتہ دنوں رپورٹ جمع کرواچکے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھیل سے متعلق آگاہی سمیت بہتری کیلئے تجاویز دی ہیں۔

مزید پڑھیں: وہاب ریاض کی رپورٹ چیئرمین بورڈ تک پہنچنے سے قبل ہی لیک؟

وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش،عملی اقدامات کا آغاز

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد اعلیٰ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت ہوگی، بعدازاں کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔