بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
مولانا فضل الرحمٰن نے محمد اسلم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا:فوٹو:فائل

مولانا فضل الرحمٰن نے محمد اسلم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحتے  جے یو آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی رہنماء میر محمد اسلم عمرانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا اللہ تعالٰی محمد اسلم عمرانی کی شہادت کو قبول فرمائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔