پاک آرمی نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 7 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان آرمی نے کامیاب ریسکیو مشن سرانجام دیتے ہوئے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا۔ 

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو بگڑتی صحت کے پیش نظر کے ٹو بیس کیمپ سے ریسکیو کیا گیا، ثمینہ بیگ کے ٹو کی  چوٹی سر کرنے کے لیے جانے والی مہم   کا حصہ تھیں جس میں پاکستانی اور اٹلی کےکوہ پیما شامل تھے۔

5  جولائی کو ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہوئی اور بگڑتی ہوئی حالت کی وجہ سے انہیں کوہ پیما مشن چھوڑنا پڑا۔ ابتدائی طور پر ثمینہ بیگ کو K2 بیس کیمپ منتقل کیا گیا جہاں سے انھیں گھوڑے پر واپس اسکولی لے جایا گیا۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن کی ریسکیو کیلیے تیار فلائٹ موسم کی خرابی کی وجہ سے  ممکن نہ ہوسکی۔ جس کے بعد ثمینہ بیگ کواسکولی سے آج صبح 10 بجےکے قریب بذریعہ سڑک منتقل کرنا شروع کیا گیا۔

اونچائی کم ہونے سے ثمینہ بیگ کی صحت میں بہتری آئی ہے جبکہ پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی سی ایم ایچ اسکردو میں تیار ہے۔

ثمینہ بیگ کی اسکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ ان کی صحت کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔