- ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی تردید کردی
- کراچی: کورنگی میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل
- آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ غیر قانونی ہے، جسٹس منیب اختر
- ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے تو عام آدمی کے کاروبار کو اہمیت دینی ہوگی، گورنر سندھ
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں
- لاہور؛ ڈکیت و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 5 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور نقدی برآمد
- پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پی ایس بی کی پابندی کو یکسر مسترد کردیا
- انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کو 14 سال قید کی سزا سنادی
- لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والا پولیس اہلکار اور ساتھی گرفتار
- شکیب الحسن کو وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بنگلادیشی حکومت
- ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری کیلیے پی ٹی اے نے نئی سہولت شروع کردی
- مسلم آبادی میں اضافے کے بیان پر بی جے پی رہنما کے تن بدن میں آگ لگ گئی
- نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا
- گوگل نے سابق ملازم کی خدمات بھاری ڈیل کے عوض دوبارہ حاصل کرلیں
- جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- سوات؛ پولیس کی حراست سے قتل کے ملزم کے فرار پر دو سب انسپکٹرز سمیت تین اہلکار معطل
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 81 ہزار کی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا
- معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور
- خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس میں بار بار بجلی کی لوڈ شیڈنگ
- آرٹیکل 63 اے نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری
دبئی سے پشاور جانے والی پرواز کی غلطی سے کراچی لینڈنگ کی خبروں پرپی آئی اے کی وضاحت
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے دبئی سے پشاور جانے والی پرواز کی غلطی سے کراچی لینڈنگ کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 میں دوران پرواز کیبن میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کی وارننگ آئی جس پر جہاز کے کپتان نے ضابطے کے مطابق جہاز کی اونچائی 10 ہزار فٹ کی اور 15 منٹ بعد بحفاظت دبئی لینڈ کرگیا۔
دبئی میں جانچ پڑتال کے بعد وارننگ غلط ثابت ہوئی اور ضروری چیکس کے بعد جہاز کو واپس روانہ کردیا گیا۔
مذکورہ پرواز کی دبئی میں آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر تاخیر سے روانگی کی وجہ سے عملے کی ڈیوٹی ٹائم لمٹ مقررہ حد سے تجاوز کرگئی تھی، جس کے بعد فضائی حفاظت کے قوانین کے تحت جہاز کو کراچی لایا گیا اور عملے کی تبدیلی کے بعد پشاور روانہ کردیا گیا۔
ان واقعات کے دوران تمام احتیاطی اقدامات حفظ ماتقدم کے طور پر کیے گئے اور کسی بھی موقع پر کسی قسم کو رسک نہیں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق یہ خبریں کہ دبئی سے پشاور جانے والی پرواز غلطی سے کراچی لینڈ کرگئی، بے بنیاد اور ہوابازی سے لا علمی ظاہر کرتی ہے، جدید ایوی ایشن میں جہاز کا غلطی سے دوسرے ایئرپورٹ پر چلے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے فضائی حفاظت کے تمام مروجہ بین الاقوامی قوانین و ضوابط پر مکمل طور پر کاربند ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔