وزارت خزانہ نے قومی بچت کی اسکیموں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ارشاد انصاری  منگل 24 ستمبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی، وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ  کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ،اسپیشل سیونگ اکاونٹ،ڈیفنس سیونگ اسکیموں کا شرح منافع کم کر دیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔

پنشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا سالانہ منافع بھی کم کر دیا گیا ہے، سروا اسکیموں کے شرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم کرکے  14.16 فیصد کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔