پاکستان بھارت سے ایک جیسی محبت ہے؛دلجیت کا پاکستانی مداح کوتحفہ

ویب ڈیسک  پير 30 ستمبر 2024
دلجیت دوسانج نے مانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران تحفہ پیش کیا:فوٹو:اسکرین گریب

دلجیت دوسانج نے مانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران تحفہ پیش کیا:فوٹو:اسکرین گریب

مانچسٹر: بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج  کی پاکستانی فین کو تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانج نے برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران ہال میں موجود فینز کو تحفہ کا دینے کا اعلان کیا۔ پرچی کے ذریعے جن خاتون کا نام نکلا جب وہ اسٹیج پر آئیں تو دلجیت دوسانج نے انہیں خصوصی تحفہ پیش کیا۔

دلجیت دوسانج نے خاتون نے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا تعلق پاکستان ہے ۔ بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاکستان اور ہندوستان دونوں برابر ہیں۔ ہم دونوں کی دل سے عزت اور محبت کرتے ہیں۔ دلیجیت دوسانج کی بات پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ بھارتی گلوکار نے پاکستانی فین کے لیے تالیاں بجوا کر انہیں اسٹیج سے رخصت کیا۔ دلجیت دوسانج کی پاکستانی فین سے گفتگو اور تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔