- لاہور میں پولیس مقابلے میں ایک اور انتہائی خطرناک ڈاکو ہلاک
- ہم نے احتجاج بند کردیا تو یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں ڈال دینگے،علیمہ خان
- 20 سال تک آپریشن کرنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار
- پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں، تبادلے
- امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی؛ 90 سے زائد ہلاکتیں
- چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
- پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن کو فون
- بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہتے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد، فرد جرم عائد ہوگی
- راولپنڈی، اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلیے توسیع کا مطالبہ
- پریکٹس کمیٹی کے تشکیل کردہ بینچ کا حصہ نہیں بن سکتا، جسٹس منیب کا خط
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
- عوام کو موقع نہ دیں کہ بنگلادیش حکومت جیسا حال ہو جائے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
- آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج جعلی مقدمات ختم کرنے کی ہدایت
- سندھ ہائیکورٹ؛ گیس کے بلوں میں فکس چارجز وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع
- آرٹیکل 63 اے کی سماعت جسٹس منیب کی عدم شرکت پر ملتوی، چیف جسٹس کا منانے کا عندیہ
- وزیراعلی کے پی پشاور ہائیکورٹ میں پیش، جبری گمشدگی کیخلاف قانون سازی کی یقین دہانی
- مریخ کی حیاتیاتی فضا مٹی تلے دبے ہونے کا انکشاف
کراچی میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت 9 ڈاکو گرفتار
کراچی: شہر قائد میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت 9 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔
نیوکراچی انڈسٹریل ایریا ، خواجہ اجمیر نگری اور مومن آباد پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 5 زخمیوں سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔
اتوار اور پیر کی درمیانی شب نیوکراچی سیکٹر 5/A روٹ نمبر جی 23 منی بس اسٹاپ کے قریب سے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقابلے میں زخمی ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت 28 سالہ محمد رحیم ولد حاجی جان آغا اور 22 سالہ مبین ولد سردار محمد کے ناموں سے کی گئی جب کہ دیگر 2 گرفتار ملزمان نے اپنے نام محمد عمر ولد محمد انور اور کبیر ولد ماجد بتائے ہیں۔ ملزمان کے 2 ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
گرفتار ملزمان سے 3 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور 2چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ فرار ملزمان کی نشاندہی بھی ہوگئی ہے۔گرفتار و فرار ہونے والے ملزمان سہراب گوٹھ اور مچھر کالونی کے رہائشی ہیں ۔
ملزمان 100 سے زائد اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف ساحل تھانے میں 16 سے زائد اسٹریٹ کرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کراچی پولیس کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھے ، جن سے وارداتوں اور دیگر ساتھیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نارتھ کراچی سیکٹر 3 اچانک ہوٹل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم کا نام 28 سالہ ریحان عرف علی جان ولد حمید جب کہ دوسرے ملزم نے اپنا نام علی احمد ولد پپو قریشی بتایا۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، 2موبائل فون ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔
مومن آباد پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن سیکٹر 4/A ضیا کالونی قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں زخمی ملزمان کی شناخت 35 سالہ زبیر ولد عبداللہ اور 30 سالہ قاسم شاہ ولد بختاور شاہ کے ناموں سے کی گئی ۔ تیسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام داؤد ولد بیدل خان بتایا ۔ ملزمان سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، چھینے گئے 5 موبائل فونز ، ٹیبلٹ ، لیپ ٹاپ ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔