حکومت غیر ترقیاتی اخراجات کا بوجھ 50 فیصد کم کرے، لیاقت بلوچ

ویب ڈیسک  پير 30 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری مفت خوری بند اور غیر ترقیاتی اخراجات کا بوجھ 50 فیصد کم کرے۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت گندم اسکینڈل کے کرداروں کو تحفظ اور زراعت کو تباہ کر رہی ہے، ملک کو ملنے والے محصولات کے برابر سرکاری ادارے کرپشن کا مال بنا لیتے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کرے کیونکہ منصوبے سے فائدہ پاکستان کا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان سے تعلقات میں کشیدگی امریکا، بھارت اور اسرائیل کے لیے مفید ہے۔ پاکستان، ایران اور افغانستان کو متحد ہوکر خطے کو امریکی بالادستی سے آزاد کرانا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔