جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

اسٹاف رپورٹر  پير 30 ستمبر 2024
فوٹو- ایکسپریس نیوز

فوٹو- ایکسپریس نیوز

  کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن عملے نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کیا جس کی شناخت عرفان کے نام سےہوئی۔

امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا مسافر نے اگست 2023 میں ملائشیا کا سفر کیا اور تب سے پاکستان واپسی کا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

پاسپورٹ پر ایف آئی اے کی مشکوک ایگزٹ اسٹیمپ بتاریخ 14 جون 2014 پائی گئی علاوہ ازیں مسافر کے پاسپورٹ پر ویتنام اور کمبوڈیا کی اسٹیمپ بھی جعلی تھی۔

گرفتار مسافر نے جعلی اسٹیمپ ملائشیا میں رہائش پذیر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سلیم خان نامی ایجنٹ سے حاصل کی ایجنٹ کو اس مقصد کے لیے 2500 رنگٹس ادا کیے گئے۔

مزید قانونی کارروائی کے لیےملزم کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔