آئینی عدالت نومبر میں اپنا کام شروع کر دے گی، راجا پرویز اشرف کا دعویٰ

افضال طالب  جمعرات 3 اکتوبر 2024
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پی پی پی میثاق جمہوریت مکمل کرنا چاہتی ہے—فوٹو: فائل

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پی پی پی میثاق جمہوریت مکمل کرنا چاہتی ہے—فوٹو: فائل

 لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی میثاق جمہوریت کو مکمل کرنا چاہتی ہے اور آئینی عدالت نومبر میں اپنا کام شروع کردے گی۔

پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت مکمل کرنا چاہتی ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شااللہ نومبر میں آئینی عدالت اپنا کام شروع کر دے گی، خان صاحب ضد چھوڑ کر صدر آصف علی زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لیں۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی، فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ہم سب متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں طاقت کا استعمال رکوائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔