- بلاول نے الزام نہیں لگایا، حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کا وعدہ دہرایا، ترجمان
- سندھ کے سرکاری کالجوں میں 2025سے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان،27 سال بعد سرکاری اسکول کی پہلی پوزیشن
- ایف سی کو بلوچستان میں کسٹمز افسران کے اختیارات تفویض
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر زوال کا شکار
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
- بلاول بھٹو کا وزیراعظم کی جانب سے اے پی سی بلانے کا خیر مقدم
- وزیراعظم سے بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، فلسطینیوں کیساتھ 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ
- 63 اے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دینا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار
- بھارت میں ٹرک اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم؛ 10 مزدور ہلاک
- پی ٹی آئی احتجاج، وزیر داخلہ کا اسلام آباد کا فضائی دورہ، سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان
- سرباز خان دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے
- کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع
- حماس کے اسرائیل پر حملے رد عمل میں تھے، یورپی یونین
- مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی
- ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا
- روس کا بڑا اقدام؛ طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ
- مودی سرکار کیخلاف ارکان اسمبلی کا احتجاج؛ تیسری منزل سے کود گئے
- بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل
حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا
کراچی: پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں۔
نجی ٹی وی کے ایک شو میں نادیہ خان نے ڈرامہ سیریل ’من جوگی‘ پر بات کرتے ہوئے حلالہ کے موضوع پر ڈرامے کے پیغام کو سراہا ہے۔
نادیہ خان نے کہا کہ ’من جوگی‘ کا پیغام اس وقت بہت اہم ہے کیونکہ اب لوگ حلالہ کو ایک کاروبار بنا چکے ہیں۔ حلالہ سینٹرز جان بوجھ کر طلاق کو ٹھیک کرنے کے لیے حلالہ کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جو اسلام میں منع ہے اور اب یہ ایک مذاق بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایسی حلالہ سینٹرز کے اشتہارات بھی نظر آئے ہیں جو اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں اور شو کے دوران انہوں نے اپنے موبائل پر حلالہ سینٹر کا اشتہار بھی پڑھا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کا بیان سامنے آنے کے بعد صارفین میں غصہ پھیل گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایسے کاروبار معاشرتی اقدار کے زوال کا اشارہ دیتے ہیں اور وہ ان مردوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو غصے میں طلاق دیتے ہیں اور بعد میں ایسی ممنوعہ آپشنز کا سہارا لیتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔