بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور:  ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال  کررہی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے ن لیگ نے تمام حدیں پار کردیں،  ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوجے ہتھکنڈے استعمال  کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے، اندازہ نہیں تھا کہ وفاقی و پنجاب حکومت اس قدر شرمناک حد تک گر سکتی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ  ن لیگ کے ناجائز اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے،  مریم نواز اور شہباز شریف کو قوم چھپنے کی جگہ بھی نہیں دے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔