- سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
- سندھ حکومت کی پرائیویٹ وکلا کو 44 ملین سے زائد ادائیگی کا انکشاف
- پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید
- غزہ پر تمام اسلامی ممالک کو دوٹوک مؤقف اپنانا ہوگا، امیر جماعت اسلامی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
- بھارتی فضائیہ کے ایئر شو میں 5 افراد ہلاک؛ 100 کی حالت غیر
- سعودی شہزادہ سلطان بن محمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ
- اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس سے ملک بدر کردیا گیا
- کے الیکٹرک بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست مسترد
- اسٹیٹ بینک کا چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کیلئے اہم اقدام
- غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید
- کے ایس ریلیف کے تعاون کا نیا مرحلہ پاک-سعودی تعلقات مزید مستحکم کرے گا، نائب وزیراعظم
- حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کا 'سب سے بڑا' راکٹ حملہ؛ 12 یہودی زخمی
- بجلی ریٹ کم کرنے پر رضامند چینی آئی پی پی کے انجینئرز کو کراچی میں نشانہ بنایا گیا، وزیر خزانہ
- کراچی میں جاری گرمی کی لہر کے حوالے سے نیا الرٹ جاری
- ضبط شدہ گاڑیوں کا نیلامی سے قبل فرانزک ٹیسٹ لازمی قرار
- ہریانہ میں کانگریس غیر متوقع نتائج پر ہکّا بکّا؛ بی جے پی پھر کامیاب
- اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل، سست روی ختم ہوجائے گی، پی ٹی اے
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری
- لاہور میں تاوان کیلیے اغوا کی گئی 8 سالہ بچی 24 گھنٹے میں بازیاب
پاکستان کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے
پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار مظہر علی انتقال کرگئے۔
اداکار مظہر علی طویل عرصے سے دل اور پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ گزشتہ کئی سال سے امریکی شہر ہیوسٹن میں رہائش پذیر تھے اور کچھ عرصہ پہلے ہی کراچی واپس آئے تھے۔ مرحوم کی فیملی کینیڈا میں مقیم ہے۔
اطلاعات کے مطابق مرحوم دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مظہر علی کے لواحقین میں دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔
مظہر علی نے پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے کئی مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں ’’افشاں‘‘، ’’عروسہ‘‘، ’’شاہین‘‘، ’’کالی دیمک‘‘ اور ’’کانچ کی گڑیا‘‘ شامل ہیں۔ مظہر علی نے اپنی لاجواب اداکاری سے شائقین میں بہت شہرت حاصل کی۔
مظہر علی کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظہر علی کی ٹیلی ویژن کی دنیا میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے اداکار مظہر علی انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظہر علی اور میری دوستی سالوں پرانی ہے۔ ہم اسکول کے زمانے سے دوست تھے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مظہر علی کے درجات بلند اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔