- ٹک ٹاک نے سال 2024 میں 3کروڑ سے زائد ویڈیوز کو حذف کیا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
- عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچ گئے
- آنتوں کی جدید تھراپی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کے ابتدائی 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
- پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 7 کا آغاز
- طالبان کی میڈیا پر جاندار چیزوں کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی
- کراچی؛ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا ٹیلر ماسٹر دوران علاج دم توڑ گیا
- واٹس ایپ ویڈیو سے متعلق اہم فیچر پر کام جاری
- دوسرا ٹیسٹ؛ انگلش بورڈ کی پوسٹ نے مداحوں کو کیا پیغام دیا
- شکارپور میں پولیس و رینجرز کا مشترکہ آپریشن، بدنام زمانہ ڈکیت مارے گئے
- نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکا
- حفاظتی ضمانت؛ صنم جاوید، عالیہ حمزہ و دیگر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
- گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ
- ناسا نے مشتری کے چاند کی جانچ کیلئے مشن روانہ کردیا
- کالج طالبہ مبینہ زیادتی کیس؛ ترجمان پنجاب پولیس نے شہریوں سے مدد مانگ لی
- 26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی اجلاس 18اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان
- الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛ بھارت نے کینیڈا کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا
- پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم
- پختونخوا میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں کی وجہ سے نہیں ہورہے، الیکشن کمیشن
شاہ رخ خان نے بابا صدیقی کی نماز جنازہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟
ممبئی: بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سیاست کے ساتھ ساتھ بابا صدیقی کیس سے بھی دور رہنا چاہتے ہیں۔
لارنس بشنوئی گروپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے قریبی دوست بھی رہے ہیں۔ بابا صدیقی کی آخری رسومات میں سلمان خان، شلپا شیٹھی، راج کندرا، پوجا بھٹ، ظہیر اقبال اور منیش پال جیسے نامور بالی ووڈ اداکار تعزیت کےلیے پہنچے لیکن شاہ رخ خان نے ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے قریبی ذرایع نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان بابا صدیقی کے قتل کیس میں نہیں جڑنا چاہتے۔ یہ کیس سلمان خان اور کنگ خان سے بھی جڑا ہوا ہے، اس لیے وہ اس سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ لارنس بشنوئی کا سرکٹ کیسے کام کرتا ہے، شاہ رخ خان اب مزید کوئی نقصان اٹھانا نہیں چاہتے۔ اس لیے انھوں نے بابا صدیقی کے جنازے کو چھوڑ کر ’’لاتعلقی‘‘ کا انتخاب کیا ہے۔
یاد رہے کہ 2008 میں بھارتی سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان میں تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور دونوں کے درمیان اس خاموش سرد جنگ کا خاتمہ 2013 میں بابا صدیقی کی مشہور سالانہ افطار پارٹی میں ہوا تھا۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق ایم ایل اے بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے شہر باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیق کے دفتر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ جن کی آخری رسومات 13 اکتوبر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔