26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس میں 26ویں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے جبکہ حکومتی ٹیم کی جانب سے مختلف جماعتوں سے ملاقات بھی جاری ہیں۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر حتمی مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔

مزید پڑھیں؛ حکومتی مسودے پر آئینی ترمیم تباہی کا باعث بنتی، فضل الرحمان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

گزشتہ روز، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے مسودے پر اعتراض کیا تھا کیونکہ حکومت کے مسودے سے عدلیہ اور عوام کے حقوق تباہ ہو جاتے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس  لے لی گئیں اور امید ہے ہمارے مطالبات قبول کر لیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔