اَپ گریڈیشن بعد قذافی اسٹیڈیم کتنے ہزار شائقین میچ سکیں گے؟

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اکتوبر 2024
اسٹیڈیم کے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 7.5 بلین روپے ہے، رپورٹس (فوٹو: فائل)

اسٹیڈیم کے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 7.5 بلین روپے ہے، رپورٹس (فوٹو: فائل)

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے بعد تماشائیوں کی گنجائش 21 ہزار 500 سے بڑھ کر 34 ہزار تک ہوجائے گی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے پیش نظر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جبکہ نئے پویلین میں کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، کمرشل پارٹنرز کو فائیو اسٹار سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

پی سی بی کے انفراسٹرکچر کے ڈائریکٹر جاوید قاضی احمد نے انکشاف کیا ہے کہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 7.5 بلین روپے ہے اور 31 دسمبر 2024 تک توسیع کا کام مکمل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: “چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نہیں آیا تو متبادل آپشن زیر غور لایا جائے گا”

شائقین کو میچ قریب سے دیکھانے کیلئے زاویوں کو بہتر کیا جارہا ہے جبکہ جنگلوں کو ہٹادیا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ قریب سے اپنے اسٹار کو دیکھ سکیں۔

دوسری جانب ایونٹ کیلئے بھارتی ٹیم کی آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے، ایونٹ اگلے برس فروری سے مارچ کے درمیان شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔