ملتان ٹیسٹ میں فتح؛ چئیرمین پی سی بی کی ٹیم کو مبارکباد

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2024
ساجد خان اور نعمان علی کی کارکردگی کو سراہا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ساجد خان اور نعمان علی کی کارکردگی کو سراہا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم اور مینجمنٹ کے نام تہنیتی پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بالنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کامران غلام نے پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں فتح؛ حفیظ نے پی آر ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی۔

مزید پڑھیں: نعمان علی نے انگلینڈ کیخلاف 10 وکٹیں لیکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

ٹیم میں شامل کیے گئے نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا، امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔