- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- مطالبات تسلیم، جامعہ کراچی کے طلبا نے احتجاج ختم کردیا
- قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب
- ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کراکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو
- یحییٰ السنوار اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں شہید ہوگئے؛ حماس کی تصدیق
- شہید السنوار کی کُل کائنات؛ اذکارکارڈ، تسبیح، ٹافیاں، كلاشنكوف اور معمولی رقم
- لاہور؛ چور گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40 لاکھ کیش لے کر فرار
- فیک نیوز پھیلا کر ہنگامے کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل
- کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش؛ دلہا گرفتار
- پختونخوا کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست
- آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
- کراچی؛ موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری قتل
- ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں
- اسرائیلی فوجی سے چھینی گئی پستول ملنے سے السنوار کی شناخت ہوئی
- بلاسود بینکاری؛ بینک اسلامی پاکستان کے مالیاتی منظرنامے کی تشکیلِ نوکیلیے پُرعزم
- مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے، دوسری وضاحت جاری
- فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیرِاعظم
- بلوچستان میں چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح
- الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم
- والدہ نے بیٹی کو سبق سکھانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
بدہضمی کے شکار بھارتی شہری کی آنت سے زندہ کاکروچ برآمد
نئی دہلی: بھارت کے ایک اسپتال میں ڈاکٹرز اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں پیٹ میں درد اور بدہضمی کے شکار مریض کی چھوٹی آنت میں 3 سینٹی میٹر کا زندہ کاکروچ ملا۔
ایک 23 سالہ شخص حال ہی میں نئی دہلی کے فورٹس اسپتال میں پیٹ کی خرابی کی شکایت کرنے آیا تھا جس کا وہ تقریباً تین دنوں سے سامنا کر رہا تھا۔
شہری نے پیٹ میں شدید درد اور کھانا ہضم کرنے میں دشواری کی شکایت کی۔ تفصیلات میں اس شخص نے بتایا کہ اس نے کچھ دن پہلے ایک رات بازار میں اسٹریٹ فوڈ کھایا تھا اور اسے شبہ ہے کہ اس کھانے کی وجہ سے اس کی صحت خراب ہوئی۔
ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ اوپری معدے کی اینڈوسکوپی کروائی جائے، امید ہے کہ علامات کی وجہ دریافت کی جاسکے۔
ڈاکٹروں کو وہ وجہ ملی جس کی انہیں ذرا برابر بھی توقع نہیں تھی، شہری کی چھوٹی آنت میں ایک زندہ کاکروچ۔
ڈاکٹر شبھم واتسیا نے انڈین ایکسپریس اخبار کو بتایا کہ یہ معمول کے معائنے کے دوران تھا کہ ہم نے اتفاق سے کاکروچ کو دیکھا۔ یہاں تک کہ ہم حیران تھے کہ کاکروچ کیسے زندہ رہنے میں کامیاب ہوا؟۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔