سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس موخر ہونے سے 400 سے زائد افسران کی ترقیاں زیر التواء
حکومت نے گریڈ 20 اور21 میں افسران کی ترقیوں کے لیے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس جو 23 سے 27 دسمبر ہونا تھا اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تاحکم ثانی موخر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
گزشتہ ماہ نومبر میں شیڈول اجلاس بھی موخر کیا گیا تھا، سینٹرل سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس اگست 2023 میں ہوا تھا۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی تھی ،بورڈ اجلاس نہ ہونے کے باعث 400 سے زائد افسران کی ترقی ایک سال 4 ماہ سے زیرِ التوا ہے۔
قواعد کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس سال میں 2 مرتبہ منعقد ہونا چاہیے۔