سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس موخر ہونے سے 400 سے زائد افسران کی ترقیاں زیر التواء

قواعد کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس سال میں 2  مرتبہ منعقد ہونا چاہیے

اسلام آباد:

حکومت نے گریڈ 20 اور21 میں افسران کی ترقیوں کے لیے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس جو 23 سے 27 دسمبر ہونا تھا  اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تاحکم ثانی موخر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گزشتہ ماہ نومبر میں شیڈول اجلاس بھی موخر کیا گیا تھا، سینٹرل سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس اگست 2023 میں ہوا تھا۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی تھی ،بورڈ اجلاس نہ ہونے کے باعث 400 سے زائد افسران کی ترقی ایک سال 4 ماہ سے زیرِ التوا ہے۔

قواعد کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس سال میں 2  مرتبہ منعقد ہونا چاہیے۔

Load Next Story