تھائی لینڈ؛ ہم جنس پرستوں کو شادی کی قانونی اجازت ملنے پر سیکڑوں جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

اس بل کی منظوری کے بعد تھائی لینڈ ہم جنس پرستوں کا پسندیدہ ملک بن گیا

تھائی لینڈ میں ہم جنس پرستوں کی شادی اور بچہ گود لینے کو قانونی قرار دیدیا گیا تھا

تھائی لینڈ میں LGBTQ+ جوڑے کو شادی کی اجازت دینے کے بل کے نفاذ کے پہلے ہی دن سیکڑوں ہم جنس پرستوں نے شادی رچالی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بل کی تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد گزشتہ برس ملک کے بادشاہ نے بھی توثیق کی تھی۔

اس بل کی منظوری سے ہم جنس پرست جوڑے کو مکمل قانونی، مالی اور طبی حقوق کے ساتھ ساتھ بچہ گود لینے اور وراثت کے حقوق کے ساتھ اپنی شادیاں رجسٹر کروانے کا حق مل گیا۔

وزیراعظم پیٹونگٹرن شیناواترا کا کہنا تھا کہ شادی کی مساوات کا یہ قانون تھائی معاشرے کی صنفی تنوع کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

 تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ جنسی رجحان، نسل یا مذہب سے قطع نظر ہر کسی کو شادی اور بچے گود لینے کا مساوی حق اور معاشرے کی جانب سے یکساں احترام کا حق حاصل ہے۔

اس کے قانون کا نافذ العمل ہونے پر آج سیکڑوں ہم جنس پرست جوڑوں نے اجتماعی تقریب میں شادی کرلی۔ رجسٹریشن آفس میں ہجوم لگ گیا تھا۔

تھائی لینڈ میں آج شادی کے بندھن میں بندھنے والے سیکڑوں ہم جنس پرستوں نے کہا کہ آج ہماری زندگی کا سب سے خوشی کا دن ہے۔

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے