تھائی لینڈ؛ ہم جنس پرستوں کو شادی کی قانونی اجازت ملنے پر سیکڑوں جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
تھائی لینڈ میں LGBTQ+ جوڑے کو شادی کی اجازت دینے کے بل کے نفاذ کے پہلے ہی دن سیکڑوں ہم جنس پرستوں نے شادی رچالی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بل کی تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد گزشتہ برس ملک کے بادشاہ نے بھی توثیق کی تھی۔
اس بل کی منظوری سے ہم جنس پرست جوڑے کو مکمل قانونی، مالی اور طبی حقوق کے ساتھ ساتھ بچہ گود لینے اور وراثت کے حقوق کے ساتھ اپنی شادیاں رجسٹر کروانے کا حق مل گیا۔
وزیراعظم پیٹونگٹرن شیناواترا کا کہنا تھا کہ شادی کی مساوات کا یہ قانون تھائی معاشرے کی صنفی تنوع کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔