پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر 75 لاکھ 89 ہزارروپے کا انکم ٹیکس عائد
2011 میں عمر اکمل نے پی سی بی کے علاوہ دیگر زرائع سے حاصل کی گئی آمدنی گوشوارے میں ظاہر نہیں کی
ایف بی آر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل پر 75 لاکھ 89 ہزار روپے کا انکم ٹیکس عائد کیا ہے۔
زرائع کے مطابق 2011 میں عمر اکمل نے پی سی بی کے علاوہ دیگر زرائع سے حاصل کی گئی آمدنی اور اثاثے گوشوارے میں ظاہر نہیں کئے تھے۔
ایف بی آر نے عمر اکمل کو کئی نوٹسز جاری کئے اور انہیں انکم ٹکس قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی مگر انہوں نے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔
ایف بی آر نے عمر اکمل کے تمام اثاثوں اور بینک کھاتوں کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد یہ ٹیکس عائد کیا ہے۔