پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر 75 لاکھ 89 ہزارروپے کا انکم ٹیکس عائد

2011 میں عمر اکمل نے پی سی بی کے علاوہ دیگر زرائع سے حاصل کی گئی آمدنی گوشوارے میں ظاہر نہیں کی

ایف بی آر نے عمر اکمل کو کئی نوٹسز جاری کئے مگر انہوں نے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ایف بی آر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل پر 75 لاکھ 89 ہزار روپے کا انکم ٹیکس عائد کیا ہے۔

زرائع کے مطابق 2011 میں عمر اکمل نے پی سی بی کے علاوہ دیگر زرائع سے حاصل کی گئی آمدنی اور اثاثے گوشوارے میں ظاہر نہیں کئے تھے۔


ایف بی آر نے عمر اکمل کو کئی نوٹسز جاری کئے اور انہیں انکم ٹکس قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی مگر انہوں نے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

ایف بی آر نے عمر اکمل کے تمام اثاثوں اور بینک کھاتوں کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد یہ ٹیکس عائد کیا ہے۔
Load Next Story