کراچیکاروباری مرکزپر بم حملے کے خلاف تاجروں کا احتجاج
جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں کئی تاجر قتل ہوئے اور کئی کو بھتے کی رقم ادا کرنا پڑی،تاجر
کاروباری مرکز میں بم حملے کے خلاف تاجروں نے ایم اے جناح روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات پریڈی کےعلاقے میں واقع یوسف پلازہ کی دکان پر نامعلوم افراد نے بم پھینکا جس کے نتیجے میں دکان کو جزوی نقصان پہنچا ، واقعے کےخلاف آج تاجروں نےاحتجاجاً کاروبار بند کرکے ایم اے جناح روڈ بلاک کردی۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں کئی تاجر قتل ہوئے اور کئی کو بھتے کی رقم ادا کرنا پڑی ،بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ تاجروں نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔