کراچیکاروباری مرکزپر بم حملے کے خلاف ‏تاجروں کا احتجاج

جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں کئی تاجر قتل ہوئے اور کئی کو بھتے کی رقم ‏ادا کرنا پڑی،تاجر

جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں کئی تاجر قتل ہوئے اور کئی کو بھتے کی رقم ‏ادا کرنا پڑی،تاجر ، فوٹو : آن لائن

کاروباری مرکز میں بم حملے کے خلاف ‏تاجروں نے ایم اے جناح روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات پریڈی کےعلاقے میں واقع یوسف پلازہ کی دکان پر نامعلوم افراد ‏نے بم پھینکا جس کے نتیجے میں دکان کو جزوی نقصان ‏پہنچا ، واقعے کےخلاف آج تاجروں نےاحتجاجاً ‏کاروبار بند کرکے ایم اے جناح روڈ بلاک کردی۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ ‏جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں کئی تاجر قتل ہوئے اور کئی کو بھتے کی رقم ‏ادا کرنا پڑی ،بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ‏آئی جبکہ تاجروں نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story