- بانجھ پن کے جدید علاج اور اس سے منسلک طبی مسائل
- والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست
- عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی
- رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ
- سوشل میڈیا پرحکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ
- ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی 21 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا
- بیروت حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہو گئے،اسرائیلی فوج کا دعویٰ
- ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی
- چیمپئینز ٹرافی؛ انتظامات، اَپ گریڈیشن کی تیاریوں کیلئے اہم اجلاس
- پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک
- خیبرپختونخوا کے حالات بدترین ہیں، وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغارکیلیے لگ رہے ہیں، عظمی بخاری
- گیس کی فراہمی؛ گھریلو اور کمرشل صارفین پہلی، صنعتیں آخری ترجیح میں شامل
- "ہندو انتہاپسندوں کے تشدد کو چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلارہا ہے"
- ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والی 4 جڑواں بہنیں
- کراچی؛ قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال میں طبی عملے کے او پی ڈی بائیکاٹ کا تیسرا دن
- عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے، مشیر اطلاعات پختونخوا
- بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس
- پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پرڈی سی لاہورکیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- باجوڑ؛ پولیس موبائل پر بم حملے میں 5 اہل کار زخمی
- تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
جنسی ہراسانی الزام؛ علی ظفر کی حمایت میں اداکارہ مایا علی میدان میں آگئیں
کراچی: نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے حق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں علی ظفر کی بہت عزت کرتی ہوں۔
گزشتہ روز گلوکارہ واداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا تھا کہ علی نے انہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا، تاہم وہ اس بارے میں پہلے بول نہ سکیں لیکن اب ان کے ضمیر نے انہیں مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دی۔ میشا شفیع کے بعد دیگر خواتین بھی علی ظفر کے خلاف میدان میں آگئیں اور ان پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات لگائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام
تاہم نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا’’مجھے نہیں معلوم کون صحیح ہے اور کون غلط، میں علی ظفر کو زیادہ عرصے سے نہیں جانتی، ہم پچھلے ایک سال سے ساتھ کام کررہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا ایک اور الزام
لاہور میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے علاوہ ہم پولینڈ بھی ساتھ گئے لیکن میں نے کبھی بھی علی ظفر کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں سنی۔ علی ظفر ہمیشہ اپنی بیوی اوربچوں کے بارے میں بات کرتے نظر آئےاور ان کی اسی چیز نے مجھےان کا مداح بنادیا۔ کیونکہ وہ کہیں بھی ہوں ہمیشہ اپنی بیوی سے رابطے میں رہتے ہیں اوراچھی بری تمام باتیں ان سے شیئر کرتے ہیں۔ جب ہم فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں یاکسی ریسٹورنٹ میں ہوتے ہیں علی اس جگہ کی تمام باتیں اپنی بیوی سے شیئر کرتے ہیں۔ مایا علی نے مزید کہا میں کسی کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں دے رہی ہوں۔ ہم کہانی کا ایک رخ دیکھ کر فیصلہ نہیں کرسکتے۔ میں علی ظفر کی بہت عزت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ سچ باہرآئے۔‘‘
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات مسترد کردیے
واضح رہے کہ علی ظفر اور مایا علی ایک ساتھ فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘میں کام کررہے ہیں علی ظفر اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں، فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔