شاہد خاقان عباسی کو سپریم کورٹ کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، ترجمان وزیرِاعظم آفس

ویب ڈیسک  جمعـء 11 مئ 2018
عدالت کے بلائے جانے پر وزیر اعظم ضرور پیش ہوں گے، ترجمان وزیرِ اعظم آفس فوٹو: فائل

عدالت کے بلائے جانے پر وزیر اعظم ضرور پیش ہوں گے، ترجمان وزیرِ اعظم آفس فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے سپریم کورٹ سے وزیرِ اعظم کی طلبی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

ترجمان وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے، وزیرِ اعظم قانون کی عمل داری پر یقین اور عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، عدالت کی جانب سے  کسی بھی مسئلے پر بلائے جانے پر وزیر اعظم  ضرور پیش ہوں گے، لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پائلٹس جعلی ڈگری کیس: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ طلب

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے کیس کی اگلی پیشی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بطور سی ای او ایئربلیو حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔