- اسپیکر قومی اسمبلی کی مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد
- کے پی حکومت کے پاس ایک ایجنڈا ہے کہ جلسہ اور ناچ گانا کہاں کرنا ہے، فیصل کریم کنڈی
- پوپ فرانسس کی لبنان میں اسرائیلی حملوں پر تنقید، اخلاقیات سے ماورا قرار دے دیا
- سرگودھا؛اے ایس آئی کی ساتھی کے ساتھ مل کر میٹرک کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی
- حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں جب چاہے ترمیم کرسکتی ہے، شرجیل میمن
- اسلام آباد؛ سیو غزہ مہم ریلی، سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار
- غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل کے یمن پر بھی فضائی حملے
- محکمہ موسمیات کی جانب سے اکتوبر کے دوران ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
- برلن میراتھن: ایتھوپیا کے ایتھلیٹس نے مردوں اور خواتین کی دوڑ جیت لی
- وزیراعلیٰ کے پی غنڈی گردی پر اتر آیا ہے انہیں تخریب کار کہنا چاہیے، امیرمقام
- کشمیر کی ساری لیڈر شپ جیل میں ہے تو یہ کیسے الیکشن ہو رہے ہیں، مشال ملک
- مودی سرکار کی انتہاپسندانہ پالیسیاں اپنے ہی شہریوں کو نگلنے لگیں
- چیئرمین کو ہٹانے سے کراچی انٹر بورڈ میں انتظامی بحران، طلبا کا مستقل داؤ پر لگ گیا
- جماعت اسلامی کا اکتوبر میں ریفرنڈم کے بعد بجلی کے بل ادا نہ کرنے کااعلان
- مقبوضہ کشمیر؛ نام نہاد الیکشن کے دوسرے مرحلے کا بھی بائیکاٹ
- ورلڈ اکنامک فورم میں مس انفارمیشن کو دنیا کیلئےسب سے بڑا رسک قرار دیا گیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
- بلی جین کنگ امریکی کانگریس کا گولڈ میڈل پانے والی پہلی انفرادی خاتون کھلاڑی بن گئیں
- کملا ہیرس کا امیگریشن سسٹم ٹھیک کرنے کا وعدہ؛ ٹرمپ نے طنز کے تیر برسا دیے
- نیوکراچی میں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 10 افراد زخمی
- وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن کو جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد
ویلتھ ٹیکس بحال اورچھوٹ و رعایتیں ختم کرنے کا امکان
اسلام آباد: بین الاقوامی ٹیکس ماہرین کی تجویز پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ویلتھ ٹیکس بحال اور وراثتی اثاثہ جات و تحائف پر ٹیکس عائد، کسٹمز ڈیوٹی میں دی جانے والی رعایت ختم اور 100کے لگ بھگ اشیا پرسیلز ٹیکس میں دی جانے والی چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع نے بتایاکہ بین الاقوامی ٹیکس ماہرین نے ایف بی آر کو تجویز دی ہے کہ پاکستان کی ٹیکس پالیسی میں موجود انتہائی سنگین نوعیت کی خامیاں اور نقائص دور کیے جائیں، ویلتھ ٹیکس بحال اور وراثتی اثاثہ جات و تحائف پر ٹیکس عائد کیے جائیں ، اسی طرح سیلز ٹیکس میں دی جانے والی چھوٹ سے جان چھڑائی جائے، اس کے علاوہ سیلز ٹیکس کی مختلف شرحیں ختم کر کے ایک ہی شرح سے سیلز ٹیکس نافذ کیا جائے اور اگر بہت ضروری ہو تو صرف 2 شرحیں متعارف کرائی جائیں، اسی طرح کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں دی جانے والی رعایتیں بھی ختم کی جائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے بین الاقوامی ٹیکس ماہرین کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ بجٹ میں ویلتھ ٹیکس بحال اور وراثتی اثاثہ جات و تحائف پر ٹیکس عائد،کسٹمز ڈیوٹی میںرعایتیں ختم اور 100کے لگ بھگ اشیا پرسیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ہفتہ کو وزارت خزانہ کے اجلاس میں ان بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ ان تجاویز کو فنانس بل کا حصہ بنا کر پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے یا نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔