- فضل الرحمٰن کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیے، بیرسٹر سیف
- لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھٹہ خشت مزدور قتل
- لاہور میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
- مینار پاکستان واقعہ؛ ٹک ٹاکر خاتون کیس سے پیچھے ہٹ گئی، ملزمان کو معاف کردیا
- اسلام آباد، پشاور موٹر وے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ
- کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال نہ ہونے سے گرمی کی شدت برقرار
- آئی سی سی کی اعزازی ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم آف دا ٹورنامنٹ، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
- ماحولیاتی آلودگی ایک عالمگیر مسئلہ
- شمالی کوریا کا 2 بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ
- فرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافت
- وٹامن ڈی کی کمی اور ذہنی صحت سے متعلق مسائل
- 20 برسوں تک ٹکٹ خریدنے والے نے بالآخر لاٹری جیت لی
- گرم ہوتے ماحول کے ہماری نیند پر پڑنے والے مضر اثرات
- انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈ
- شرجیل انعام میمن کا ڈاکٹرعارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل سامنے آ گیا
- غلط جنس شناخت کرنے پر خاتون کو ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا
- امریکی فٹبال کمپلیکس کے عین درمیان زمین میں سوراخ نمودار ہوگیا
- طلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادی
- فون پر زیادہ وقت گزارنے والی مائیں اور بچوں پر اسکے منفی اثرات
- بینک ہالیڈے، تمام مالیاتی ادارے آج عام لین دین کیلیے بند رہیں گے
’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد 2.0 بھی ہیکرز کے نشانے پر
![سائنس فکشن فلم2.0 ، 543 کروڑ بجٹ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2018/11/1416759-poster-1541825710-355-640x480.jpg)
سائنس فکشن فلم2.0 ، 543 کروڑ بجٹ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے فوٹو:فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو آن لائن لیک کرنے والی غیر قانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے فلم2.0 کو بھی آن لائن لیک کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔
بھارتی فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی لیک کردیا تھا جس نے تمل فلم پروڈیوسرز کونسل کو تشویش میں مبتلا کردیا اور ٹی ایف پی سی نے ویب سائٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم 2.0 کے ٹریلر کی دھوم
لگتا ہے ویب سائٹ انتظامیہ پر اس دھمکی کاکوئی اثر نہیں ہوا اور اب ویب سائٹ نے سپراسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 2.0 کو بھی آن لائن لیک کرنے کی دھمکی دی ہے۔ غیرقانونی ویب سائٹ تمل روکرز نے 2.0 کو آن لائن لیک کرنے کی دھمکی ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا ’2.0 بہت جلد تمل روکرز‘ پر۔
ہدایت کار شنکر کی سائنس فکشن فلم2.0، 543 کروڑ بجٹ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے اور اگر یہ آن لائن لیک ہوگئی تو اس کا بزنس بری طرح متاثر ہوگا۔ واضح رہے کہ فلم 2.0 میں سپر اسٹار رجنی کانت، اکشے کمار اور ایمی جیکسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، فلم رواں ماہ 29 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔