رنویراورعالیہ کی فلم ’گلی بوائے‘ کے نام ریلیزسے قبل ہی بڑا اعزاز

ویب ڈیسک  جمعـء 14 دسمبر 2018
برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز 7 فروری سے ہوگا جو 17 فروری تک جاری رہے گا۔ فوٹوفائل

برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز 7 فروری سے ہوگا جو 17 فروری تک جاری رہے گا۔ فوٹوفائل

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ برلن فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

اداکاررنویرسنگھ اورعالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ اگلے سال ہونے والے انٹرنیشنل برلن فلم  فیسٹیول میں دکھائے جائے گی۔ رنویر سنگھ نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے اپنی فلم کے انتخاب پر خوشی کا اظہار ٹوئٹر پرکیا۔ 69 ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز 7 فروری سے ہوگا جو 17 فروری تک جاری رہے گا۔

https://twitter.com/RanveerOfficial/status/1073206969790590978

برلن میں منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، ترکی اورجرمنی سمیت متعدد ممالک کی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ ابھی تک بھارت میں ریلیز نہیں ہوئی ہے تاہم فلم مکمل طور پر تیار ہے اوراس کا پریمئربرلن فلم فیسٹیول میں ہوگا۔ فلم بھارت میں اگلے سال 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔