- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
فلم ’مولاجٹ‘ ریلیز ہوگی یانہیں؟ ہائی کورٹ نے درخواست سنسر بورڈ کو بھجوادی
لاہور: ہائی کورٹ نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی نمائش کی درخواست سنسر بورڈ کو بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ سنسر بورڈ اس بات کا فیصلہ کرسکتا ہے کہ فلم کے کرداروں کے نام اورڈائیلاگز استعمال ہوسکتے ہیں یا نہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹائٹل، کرداروں کے نام اور ڈائیلاگز استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان نے بلال لاشاری کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ اوریجنل فلم ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ احسن مسعود عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا بلال لاشاری نے غیر قانونی طور پر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بنائی ہے، جس میں ’مولاجٹ‘ کے ٹائٹل، کریکٹر اور ڈائیلاگ کو استعمال کیا گیا ہے۔
وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا بغیر اجازت ’مولا جٹ‘ فلم کا نام، مکالمے اور کردار استعمال کیے جارہے ہیں جب کہ فلم کے تمام جملہ حقوق اور ٹریڈ مارک ان کے پاس ہیں۔’مولاجٹ‘ فلم کا ٹائٹل یا اس سے ملتا جلتا ٹائٹل استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا فلم کو غیر قانونی طور پر بنانے، نمائش کرنے اور سنسر کرنے پر کارروائی کی جائے اور عدالت اپنے فیصلے تک فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرے۔
دوسری جانب فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری کے وکیل نے اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا 19 مارچ کے فیصلے میں عدالت نے فلم کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی، عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کرکے حکم امتناعی کا کہا جارہا ہے، قانون موجود ہے کہ ہم کریکٹر، نام اور ڈائیلاگ استعمال کرسکتے ہیں۔
دونوں جانب کے فریق کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست فلم کی نمائش کی اجازت دینے والے بورڈ کو بھجوا دی اور کہا بورڈ قانون دیکھ کر فلم کے ڈائیلاگ، کریکٹر اور نام استعمال کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرے۔ عدالت نے مزید کہا سنسر بورڈ اس بات کا فیصلہ کر سکتا ہے کہ یہ کریکٹر، نام اور ڈائیلاگ استعمال ہو سکتے ہیں یا نہیں۔
واضح رہے کہ 1979 میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے نہ صرف کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے بلکہ فلم کو آج تک پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم قرار دیا جاتا ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نامور ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کا سیکوئل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بنانے کا فیصلہ کیا جس میں اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، تاہم کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی پر فلم کی نمائش کو چیلنج کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔