- موبائل ڈیٹا کی عدم فراہمی؛ دہشت گردی کے متعدد کیسز التوا کا شکار
- خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، چیف جسٹس
- سرحد پار حملے کی صورت میں نتائج کا ذمہ دار پاکستان ہو گا، افغانستان
- عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک والے اراکین کے نام مانگ لیے
- پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں لارجر بینچ بنانے کی درخواست
- آئی ایم ایف کا 10 جولائی سے قبل بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ
- رواں مالی سال وفاق نے سندھ میں جاری 16 منصوبوں کیلیے کوئی رقم جاری نہیں کی
- دہشتگردی کی مد میں 590 ارب دینے کا وزیراعظم کا بیان جھوٹ ہے، مشیر اطلاعات پختونخوا
- ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال6ہزار70میگاواٹ تک پہنچ گیا
- ایران کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج، سعید جلیلی کو برتری حاصل
- پوری دنیا انتخابات پر معترض ہے، پی ٹی آئی کو اسکا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے، عمر ایوب
- وزیر تجارت کا بلوچستان میں ترقیاتی پروگرامز کی غیر منصفانہ تقسیم پر اعتراض
- اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اخلاقیات کمیٹی بنانے کا اعلان
- محرم الحرام پر سندھ میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد
- پشاور؛ ریلوے پٹڑی کے قریب لگی آگ بے قابو، درجنوں دکانیں خاکستر
- پشاور؛ گیسٹ ہاؤس میں گیس لیکیج دھماکا، خواتین و بچوں سمیت کئی افراد جھلس گئے
- عدلیہ میں ایجنسیوں کی مداخلت روکنے کیلیے لاہور ہائیکورٹ نے 5 ایس او پیز جاری کردیے
- چینی سرحد کے قریب بھارتی فوج کا ٹینک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، 5 اہلکار ہلاک
- شیخ رشید کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک واقعے کا ایک ہی مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرنے کا حکم
- پختونخوا کے جنوبی اضلاع کےلیے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
پریانکا حب الوطنی کے لبادے میں نسل پرستی کو ہوا دے رہی ہیں، مہوش حیات
کراچی: اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا حب الوطنی کا لبادہ اوڑھ کر نسل پرستی کو ہوا دے رہی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا پر تنقید کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ایک شخصیت جو کہ کسی فلاحی ادارے کی ترجمانی کر رہی ہو انہیں ہمیشہ انسانیت کے فروغ کی بات کرنی چاہیے اور پریانکا یونیسیف کی امن کی سفیر ہیں انہیں ایسے شخص کے بیان کی حمایت نہیں کرنی چاہیے جو آپ کے مشن کے خلاف ہے۔
مہوش حیات نے کہا کہ ہالی ووڈ میں بھی نفرت انگیزی نظر آتی ہے لیکن بالی ووڈ میں مسلم دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت انگیزی کا عنصر بہت زیادہ ہے، بھارت کے وزیر اعظم مودی نے پُرتشدد اور سخت گیر رویے کو فلم انڈسٹری میں داخل کر دیا ہے اور ایسے حالات میں پاکستانی فنکاروں کا بالی ووڈ میں کام کرنا مشکل ہے کیوں کہ بالی ووڈ انڈسٹری اوپر سے نیچے تک اسلام سے نفرت میں ڈوبی ہوئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف جنگ کی ٹویٹ پر پریانکا ایک بار پھر تنقید کا نشانہ
تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بالی ووڈ کی فلموں، گانوں اور نعروں کے ذریعے عوام کو مسلمانوں کے خلاف اکسایا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو گوشت کھانے پر اور دیگر چھوٹی چھوٹی باتوں پر قتل کیا جا رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ارمینا خان کا یونیسیف سے پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ
مہوش حیات نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی کام کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو متحد رہ کر ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیں ناکہ انہیں حصوں میں تقسیم کریں جب کہ پریانکا جیسے لوگ حب الوطنی کا لبادہ اوڑھ کر نسل پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔