- کراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 لاشیں برآمد
- کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر ایدھی اور محکمہ صحت کے متضاد دعوے برقرار
- پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا
- پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور
- ٹی 20 فائنل؛ بھارت کا 177 رنز کا ہدف، جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری
- کراچی میں پولیس بھی غیر محفوظ، ملزمان نے سب انسپکٹر سے گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل فوری شروع کرنے کا حکم
- حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- پنجاب اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- لیبیا کشتی حادثہ: دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید
- قومی اقتصادی کونسل نے 19 منصوبوں کی منظوری دے دی
- جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی
- کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی
- پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کے لیے مفید
- واٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- سوشل میڈیا پر منگیتر کو ہراساں کرنے والا ملزم اور اس کا بھائی گرفتار
- سنی اتحاد کونسل کیس: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کیا، جسٹس اطہر من اللہ
- کراچی میں گرمی 48 ڈگری محسوس، کل سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان
- ٹی 20 فائنل: بارش کے باعث میچ منسوخ ہوا تو کون چیمپئن بنے گا؟
- سندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدم
راجن پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
![پولیس اہلکار تنویر عباس شہید ہوگئے—فوٹو: پنجاب پولیس](https://c.express.pk/2024/06/2654072-image-1718804749-572-640x480.jpg)
پولیس اہلکار تنویر عباس شہید ہوگئے—فوٹو: پنجاب پولیس
جام پور: پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے جام پور کی حدود میں مبینہ اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل تنویر عباس شہید اور دوسرے کانسٹیبل جاوید اقبال زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جام پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا، جس پر انسپکٹرجنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہید کانسٹیبل تنویر عباس کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل تنویر عباس کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او راجن پور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور زخمی پولیس اہلکار جاوید اقبال کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔