پاکستانی پروموٹر کے ساتھ کام، مادھوری ڈکشٹ نئے تنازعہ میں پھنس گئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے پاکستان نژاد پروموٹر ریحان صدیقی کے ساتھ کام کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔ 

سوشل میڈیا پر اگست 2024 میں ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والی مادھوری ڈکشٹ اور ریحان صدیقی کی  تقریب کا ایک پوسٹر شیئر کیا گیا ہے جبکہ ریحان صدیقی کو بھارتی حکومت نے بلیک لسٹ کیا ہوا ہے۔ 

مادھوری ڈکشٹ پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان نژاد پروموٹر کے ساتھ اپنے تمام روابط ختم کرکے اس پروگرام میں شرکت نہ کریں۔

اداکارہ کی جانب سے اب تک اس پروگرام کے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مادھوری کو شدید تنقید پر رفح کےحق میں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی

یہ بھی پڑھیں : مادھوری ڈکشٹ سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی

گزشتہ ماہ اداکارہ کو رفح پر اسرائیل کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام پوسٹ کرنے اور بعد میں حذف کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں مراٹھی فلم ’پنچک‘ پروڈیوس کی ، جس میں ادی ناتھ کوٹھارے، دلیپ پربھالک، بھارتی آچرے کر اور دیگر نے کام کیا تھا جبکہ وہ ’ڈانس دیوانے 3‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔